پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینےکیلئےوزارت دفاع اورڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (DEPO) ہر دو سال بعدکراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اورسیمینار کا انعقاد کرتا ہے۔
یہ سیمینارایشین ڈیفنس مارکیٹ میں نمائش،فروخت،مشترکہ منصوبوں،آؤٹ سورسنگ اور تکنیکی تعاون کے لیےعالمی دفاعی صنعت کا بہترین فورم ہے،دفاعی پیداوار اور برآمدات ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہیں۔
کراچی ایکسپو سنٹر میں 19 تا 22 نومبر IDEAS 2024 کا 12 واں ایڈیشن منعقد ہوگا،نمائش میں جدید اور روایتی دفاعی سازوسامان، ہتھیاروں کے نظام اور گاڑیوں کی وسیع رینج کی نمائش کی جائے
مقامی اور بین الاقوامی مندوبین، سیکورٹی تجزیہ کار، نمائش کنندگان اور اعلیٰ سطحی پالیسی و منصوبہ ساز نمائش میں شرکت کریں گے
یہ نمائش واضح کرنا چاہتی ہے کہ پاکستان جہاں امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے وہاں وہ اپنی دفاعی صلاحیت میں بین الاقوامی سطح پر کسی سے پیچھے نہیں ۔
اس سے پہلے IDEASکے 11 ویں ایڈیشن میں دنیا بھر کے 38 مختلف ممالک سے 532 کمپنیوں نے شرکت کی تھی