قومی ایئر لائن کو فیول کی فراہمی کا معاملہ مکمل حل نہیں ہو سکا لیکن پی ایس او کو پی آئی اے کیجانب سے آج مزید دس کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو فیول سپلائی کا انحصار واجبات کی ادائیگی پر ہے۔ پی آئی اے کو فیول کی سپلائی جاری ہےپی آئی اے نے آج مزید 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ پی ایس او نے تین ایئرپورٹس پرقومی ایئرلائن کو فیول کی فراہمی بند کردی
پی ایس او حکام کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے نے گزشتہ ہفتے 95 کروڑ روپے کی ادائیگی کی تھی پی آئی اے پر اب بھی 1 ارب 96 کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث پی آئی اے اور پی ایس او تنازعہ شدت اختیار کرگیا تھا۔گزشتہ رات پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث تین ایئرپورٹس پرقومی ایئرلائن کو فیول کی فراہمی بند کردی تھی۔فیول کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے نے چودہ اندرون ملک پروازیں منسوخ کردیں۔جن ایئرپورٹس پر فیول سپلائی بند کی گئی ہیں ان میں ملتان، سکھر اور گلگت ایئرپورٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔ قومی ایئر لائن کو فوری قرضہ نہ ملنے پر فضائی آپریشن بند ہونے کا خدشہ بڑھ گیا
پی آئی اے نے پیر کو آپریٹ ہونے والی 14 ملکی پروازیں منسوخ کردیں جن میں ملتان سے کراچی اور اسلام آباد، گلگت سے اسلام آباد کی