سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اجازت دے تو انڈین ٹیم فوری آئے گی، پی سی بی اور بی سی سی آئی اس معاملےمیں کچھ نہیں کرسکتے، چیمپئنزٹرافی کا معاملہ حکومتوں کے ہاتھ میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کےلوگ پاک بھارت مقابلےچاہتےہیں، پاکستان کئی بارکرکٹ کھیلنےبھارت جاچکا ہے ، آئی سی سی کلیئر ہے اگر ایک ملک ایونٹ نہیں کرا سکتا تو اسے شفٹ کیا جا سکتا ہے، جےشاہ سے کویت اور تھائی لینڈ میں تفصیلی گفتگوہوئی، آئی سی سی کوبی سی سی آئی سمجھاجائے۔
سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جے شنکر سے ملاقات کی درخواست کی،انہوں نےملاقات کی، جب جے شنکر نئے وزیر بنے تھے،اُس وقت میں دلی میں تھا، ایک بار جنرل باجوہ پھربانی چیئرمین نے تجارتی تعلقات بحال کرنے کی بات کی، میں نہیں جانتا پاکستان اور بھارتی حکومت کی کوئی بات چیت شروع ہوئی کہ نہیں۔
ا ن کا کہناتھا کہ بی سی سی آئی کامسئلہ نہیں،مسئلہ بھارت حکومت کاہے، اُس وقت میں نے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیاتھا، سری لنکا چاہتا تھاکہ ایونٹ پاکستان سے ہٹا کر وہاں منتقل کیا جائے، ماضی میں اےسی سی نے کہا تھا اگربھارت پاکستان نہیں آتا توسری لنکا کو شامل کر لیتے ہیں۔
نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کامعاملہ پاک بھارت بورڈ کے ہاتھ میں نہیں، بھارتی حکومت کرکت ٹیم کو کھیلنے نہیں دے رہی، دوہزارپندرہ میں بھارت سے سیریز کھیلنے کامعاہدہ کیا تھا، بھارت سیریز کے معاہدے سے مُکر گیا ، بھارت کو عالمی ثالثی عدالت میں لے گئے، ہمارا کیس مضبوط ہونے کے باوجود فیصلہ ہمارے خلاف آیا۔