وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی کے لئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں آئندہ کسی آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹ میں بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کی تلقین کردی۔
آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے پی سی بی سے رابطہ کر کے بورڈ کو بھارت سے متعلق پالیسی گائیڈلائنز سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ چیمپئنز ٹرافی ، بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ’ مائنس انڈیا ‘ فارمولے پر غور شروع
ذرائع کے مطابق پی سی بی ایک دو روز میں حکومتی ہدایات کے مطابق آئی سی سی کو خط لکھے گا اور اس حوالے سے قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بی سی سی آئی کے انکار کی ٹھوس وجوہات پوچھے گا۔
لازمی پڑھیں ۔روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آمد سے متعلق بڑا بیان جاری کردیا
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک، بھارت ٹاکرا پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہے اور منافع صرف بھارت کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کی موجودگی سے ہے۔
لازمی پڑھیں ۔بھارتی بورڈ نے پاکستان نہ جانے کے معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا
وفاقی حکومت نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر کسی اور ٹیم کو مدعو کرنے کی بھی تجویز دی ہے اور بورڈ کو پیغام دیا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی حکام کو اعتماد میں لے کر دیگر بورڈز سے بھی رابطہ کرے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بھارت پاکستان نہ آیا تو آئندہ کسی آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹ میں بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کی تلقین کی گئی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں عدم شرکت کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا۔
لازمی پڑھیں۔ بھارتی ٹیم اگر پاکستان نہ آئی تو، پاکستانی حکومت کی جانب سے سخت فیصلہ
چند روز کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی بورڈ نے معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز آئی سی سی نے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان کی جانب سے سخت فیصلہ لینے کے امکان ہیں۔