مصری ارب پتی بزنس مین نجیب ساويرس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نجیب ساويرس نے کہا کہ پاکستان سے بخوبی واقف ہوں، میرے یہاں بہت دوست ہیں، مصری بزنس مین نجیب ساويرس ٹیلی کام اور گولڈ سیکٹر کے بڑے سرمایہ کار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریکوڈک کاپر گولڈ منصوبے میں 7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے جو پاکستان اور بیرک گولڈ کمپنی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ بلوچستان سے یہ پیداوار 50 سال سے زیادہ عرصہ تک حاصل کی جا سکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں سونے اور تانبے کے دنیا میں سب سے بڑے ذخائر ہیں، سعودی عرب بھی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کر چکا، ریکوڈک میں سالانہ 2 لاکھ ٹن تانبے،ڈھائی لاکھ اونس گولڈ پروڈکشن کی صلاحیت ہے۔