ایف بی آر ان لینڈ ریونیو پشاور میں تعینات افسر کو تین ماہ کیلئے معطل کر دیا گیاہے ۔
ایف بی آر کے مطابق مجاز اتھارٹی کی ہدایت پرانسپکٹر اِن لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس پشاور مسلم خان کومعطل کیا گیا ہے ، فیصلہ کارکردگی اورنظم و ضبط کے قوانین 2020 کے تحت کیا گیا۔ یہ معطلی 120 دنوں کیلئے یا اگلےاحکامات تک برقراررہےگی۔