ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات خوش آئند ہیں ۔
جمعرات کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا کہ پوری دنیا کو اخلاقیات کا درس دینے والے امریکہ کو بھارت کے میزائل پروگرام پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم کا کہنا تھا کہ ہمارے میزائلوں سے امریکہ کو نہیں اصل میں اسرائیل کو خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کو سی پیک کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان دنیا بھر سے سب سے کم اپنے افواج ہر خرچ کرتا ہے اور پاک فوج کا دنیا بھر میں آٹھواں نمبر ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں مزید صوبے اور بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔