وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیرتارڑکا کہنا ہے کہ روسی اسپیکرکا سینیٹ میں خیرمقدم کرتے ہیں، روسی وفد کےدورہِ دونوں ملکوں کےدرمیان بڑھتےتعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس ہوا، سینیٹ اجلاس میں روسی اسپیکرویلنٹینا ماٹویینکو موجود تھیں ان کے خطاب کے بعد حکومتی و اپوزیشن ارکان نے خطابات کئے، وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نےسینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے روسی اسپیکرکا سینیٹ میں خیرمقدم کیا ۔
وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ روسی وفد کےدورہِ دونوں ملکوں کےدرمیان بڑھتےتعلقات کی عکاسی کرتا ہے،روس اورپاکستان کے درمیان تعلقات مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پرمبنی ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان توانائی اورمواصلات سمیت مختلف منصوبوں پرکام ہورہا ہے،پاکستان علاقائی اورعالمی امن اوراستحکام کیلئےمل کر کام کرنےکا خواہاں ہے۔