سعودی عرب کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب نےکہا ہےکہ ایران پر حملہ ملکی خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں،عالمی برادری کشیدگی کم کرنے اور علاقائی تنازعات ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، کہا اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ صہیونی حملوں کا اسی قوت کے ساتھ جواب دیں گے۔
اس سے پہلے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی اپنی فوج کو جنگ کی تیاری کا حکم دیا تھا۔