بشری بی بی کی اچانک رہائی کے* پیچھے کے محرکات جاننا ضروری ہے، بشری بی بی کو نو ماہ جیل میں رہنے کے بعد توشہ خانہ کیس ٹو کیس میں رہائی مل گئی اور وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اور کسی رخنے کے بنی گالا چلی گئی ہے جوکے سمجھنے والوں کے لیے کافی اہم ہے کیونکہ پہلے بھی بشریٰ بی بی جب جیل میں پہنچی تھی تو کچھ ہی دنوں کے بعد انہیں بنی گالا شفٹ کر دیا گیا تھا جس پر پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں کی طرف سے تنقید کے بعد وہ دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ گئی تھی۔
اب بھی بشریٰ بی بی یقیناً کسی نا کسی سمجھوتے کے تحت باہر آئی ہیں جس کی تفصیلات جلد منظرِ عام پر آ جائیں گی ، مقتدر حلقے بھی دیکھ رہے تھے کے اس وقت پی ٹی آئی بالکل مایوسی، انتشار اور تقسیم کا شکار ہے اور اگر کوئی پارٹی کا اپنا لیڈر سامنے نہیں آتا تو یہ بغیر کسی لیڈر کی پارٹی ملک کا بھی نقصان کروا دے گی اس لیے بشری باہر آ گئی ہے تاکہ پارٹی کی قیادت کو پیرا ٹروپر اور مفاد پرستون کے چنگل سے آزاد کروایا جائے جسمیں علیمہ خان وغیرہ بھی شامل ہیں- اسکی بھی سمجھ جلد آ جائے گی ۔لیکن اسکا ہر گز مطلب یہ نہیں ہے کے یہ سہولت عمران نیازی کو بھی حاصل ہوگی - عمران نیازی جیل میں ہی رہیں گے اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے
اب آپ دیکھیں گے کے پہلے سے ہی تقسیم پارٹی لیڈران اب بشریٰ بی بی کی چاپلوسی کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لیے ایک دوسرے کو ہی ایکسپوز کریں گے ۔