ایس آئی ایف سی کی معاونت کےباعث پاکستان میں حالیہ دنوں میں کان کنی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور متعدد کمپنیاں مختلف مقامات پر معدنیات کی دریافت کے ذخائر کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسی سلسلےمیں"حب پاورہولڈنگزلمیٹڈ"نےمعدنیات کی تلاش اور ترقی کے لیےبرطانوی کمپنی "آرک میٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ"کےساتھ ایک مشترکہ منصوبےکا معاہدہ کیا ہے،یہ معاہدہ ملک میں معدنی وسائل کےشعبےمیں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی ترقی کی ایک اہم مثال ہے۔
" آرک میٹلزمعدنیات کی تلاش اورکان کنی کی کمپنی ہےجو جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بلوچستان،خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان کےمعدنیات سےبھرپور علاقوں کی شناخت اورکھدائی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
"حبکو پاکستان"کی توانائی کی صنعت میں ایک مستحکم اورمضبوط کھلاڑی ہےجو اپنی ذیلی کمپنی "حب پاورہولڈنگز لمیٹڈ"کےاقدامات کی نگرانی اورخاص طورپرمعدنیات کی تلاش میں معاونت فراہم کرتی ہے۔
اس کے علاوہ "حب پاورہولڈنگز لمیٹڈ" نےمختلف بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر سندھ کے مختلف علاقوں میں معدنیات کے حصول کے منصوبوں کا اجراء بھی کیا ہے۔
اسی طرح "ماڑی مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ"نےبلوچستان کےضلع چاغی میں معدنیات کی تلاش کے لائسنس حاصل کیے۔
چاغی کےعلاقے میں "ریکو ڈک مائنگ کمپنی"خاص طور پر تانبے اورسونے کےقیمتی ذخائر کی تلاش پر مامور ہےجہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کان کنی کے آپریشنز جاری ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سےمقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی شمولیت سے کان کنی کے منصوبوں کی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے جس سےمعاشی ترقی اور روزگار کےمواقع میں بہتری کی توقع ہے۔