اسرائیل نےناکہ بندی کرکے غزہ چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی سرحد پر بمباری شروع کردی ہے ،جبکہ حماس کےجوابی حملوں پر تل ابیب میں سائرن بج گئے،جس کے بعد حماس اسرائیل جنگ آٹھویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی طرف سے دی گئی شہریوں کو غزہ چھوڑنے کی مہلت مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے ختم ہونے کے ساتھ ہی غزہ کی شمالی سرحد پر بموں کی آوازیں بڑھ گئیں۔
اسرائیلی فوج نے حماس کے حملے پر اپنی انٹیلی جنس ناکامی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر تین طرف سے حملہ کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔اسرائیل کی فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے انخلا کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن
اسرائیل کی جانب سے شمالی علاقہ خالی کرنے کی ڈیڈلائن کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے جنوبی غزہ کی طرف نقل مکانی کی ہے۔تاہم جنوبی خان یونس شہر کی طرف بھاگنے والوں کو اسرائیل کی بمباری سے کوئی نہ بچا سکا، کیونکہ جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز ایک چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں :۔منصوبے کے مطابق اسرائیل کیخلاف لڑائی میں حصہ لیں گے، حزب اللہ
جنوبی غزہ کے شہروں خان یونس اور رفح سے انخلا کے حکم کے بعد وہاں ہزاروں لوگ موجود ہیں اور ہزاروں لوگ اب بھی آ رہے ہیں۔جبکہ خان یونس خوراک اور پانی کی قلت کا شکار ہیں۔
دوسری جانب لبنانی میڈیا کے مطابق لبنان کی سرحد پراسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں دوشہری جاں بحق ہوگئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے 279فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد تنازع میں شدت سے اب تک کم از کم 2ہزار2سو 15فلسطینی جن میں 724 بچے بھی شامل ہیں شہید اور 8,714 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 324 فلسطینی شہید اور 1000 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کو پانی و ایندھن فراہم نہیں کیا جائیگا، اسرائیل
واضح رہے کہ جب کہ غزہ میں 20 لاکھ سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں، خدشہ ہے کہ اسرائیل کی زمینی کارروائی کسی بڑی تباہی میں بدل جائے گی۔اسرائیلی فوج، جو غزہ میں زمینی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔امریکا نے اسرائیل کوغزہ میں زمینی کارروائی سے روک دیا
سرحد کے قریب واقع شہر سدروٹ میں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو جمع کر رہی ہے۔جبکہ امریکہ نےاسرائیل میں زمینی کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔