لبنان کی سیاسی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اپنے منصوبے کے مطابق اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہم تیار ہیں اور اپنے منصوبے کے مطابق اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں۔حماس نے اسرائیل پر مزید 150 راکٹ داغ دیئے
شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ خطے کی بڑی طاقتوں، عرب ممالک اور اقوام متحدہ نے براہ ریاست اور بالواسطہ حزب اللہ سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں مداخلت نہ کرے۔
خیال رہے کہ غزہ سمیت فلسطین کے مختلف شہروں پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کی فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے انخلا کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈلائنیہ بھی پڑھیں۔
اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 3200 سے زائد افراد زخمی ہیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں جنگ کے آغاز سے اب تک 258 فوجی مارے جا چکے ہیں۔