وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ یہ بگاڑکب پیداکیاگیااس وقت کے وزیراعظم نےنیشنل ایکشن پلان کونظراندازکیا ہے، وفاق قربانیاں دے اورایک شخص آکرکہےگڈ طالبان ہیں ان کوواپس لایا جائے۔
چیئرمین یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کیا میں ایوان میں اپنی مرضی کی بات بھی نہیں کرسکتا؟، امن وامان کےحوالےسےچاروں صوبائی حکومتوں سےرابطہ ہے،اٹھارہویں ترمیم کےبعد سیکیورٹی صوبائی معاملہ ہے،سانحہ پشاورکےبعدپوری قوم متحد ہوئی،نیشنل ایکشن پلان کو ترتیب دیا۔
وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 2013 سےکراچی کی رونقیں بحال کروائی گئیں،ہم نے بڑی کوشش سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا،ہماری حکومت کےبعد گڈ طالبان لائےگئے کہ یہ ہمارے بھائی ہیں،یہ بگاڑکب پیداکیاگیااس وقت کے وزیراعظم نےنیشنل ایکشن پلان کونظراندازکیا،طالبان کودوبارہ لاکر بسایا گیا یہ اس کی سزا آج بھگت رہے ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج ان کی پالیسیوں کی وجہ سے لاشیں اٹھا رہے ہیں،پنجاب میں سی ٹی ڈی بنائی گئی فرانزک لیب بنائی،وفاق قربانیاں دے اور ایک شخص آکرکہےگڈ طالبان ہیں ان کوواپس لایا جائے،کچےکامسئلہ صرف سندھ نہیں پنجاب میں بھی موجود ہے، عرفان صدیقی کی تصویرآپ نےدیکھی جس میں ان کو ہتھکڑی لگی تھی،ماحول کوزہرآلودہ بانی پی ٹی آئی نےکیا،فریال تالپوراورمریم کوگرفتارکیاگیا۔