پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 11 پیسے پر آگیا۔