قومی احتساب بیورو ( نیب ) میں فوج کے مزید چار افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔
بریگیڈئرمحمد خالد کو ڈائریکٹرنیب جبکہ لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفرکو ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح میجرولید خالد اورمیجر قیص کامران سید کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب تعینات کردیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیب میں فوجی افسروں کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔