شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ چند روز قبل کراچی میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پاکستان میں ایس سی اواجلاس ہونےجارہاہے،دنیاکی نظریں پاکستان پرہیں۔
کراچی میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ تمام چیزوں کو نظر میں رکھتے ہوئے حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی ہے، ایک مذہبی اور دوسری جماعت نےمارچ کا اعلان کیا ہے،کسی قسم کے تصادم کو روکنے کیلئے دفعہ 144 کا نافذ کیا گیا تھا،احتجاج کرنے والی تنظیموں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہناتھا کہ مذہبی تنظیموں کے لوگ بھی سڑکوں پر آئے اور مظاہرے کیے، پولیس پر حملے کیے، موبائل وین جلائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے، مظاہرین نے تشدد کا راستہ اختیار کیا، حکومت سندھ نے گرفتاریاں کی ہیں، حکومت سندھ کامقصد تھا کہ کوئی تصادم یا لڑائی جھگڑا نہ ہو۔
شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں،پولیس موبائل وین جلانے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر دہشتگردی کے مقدمات ہوئے، چاہتے ہیں کہ لوگ پُرامن رہیں،ملک اور صوبے کو آگے لے کر جائیں، دفعہ144سوچ سمجھ کر اور کئی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر نافذ کی جاتی ہے، قانون کا اطلاق سب پر ہوتا ہے، سب کا فرض ہے کہ قانون کی پاسداری کریں۔