خیبر پختونخوا حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔
عوام کو پیٹرول بم کے اثرات سے بچانے کےلیے صوبے میں رجسٹرڈ موٹرسائیکل سواروں کو ریلیف دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ 1100،1100 روپے کی دو اقساط دی جائیں گی ۔ عوام کی سہولت کےلیے بی آر ٹی کا کرایہ بھی نہیں بڑھایا جائے گا۔
مشیرخزانہ خیبر پختونخوا حکومت مزمل اسلم نے بتایا کہ سبسڈی پر ساڑھے تین ارب روپے خرچ ہوں گے۔
وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں کو پیسے شناختی کارڈ پردیے جائیں گے۔ وہ کسی بھی ڈیجیٹل والٹ سے پیسے حاصل کرسکیں گے۔





















