اے این ایف نے بلوچستان میں رواں سال منشیات کی روک تھام کے لیے 272 کامیاب آپریشنز کیے۔
اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) پاکستان نےرواں سال بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے صوبے کے مختلف علاقوں میں 272 کامیاب اپریشنز کیے،ان اپریشنزمیں 51 ٹن کی منشیات برامد کر کے 152 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 82 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
برآمد شدہ منشیات میں , 4.4 ٹن افیون, 2.3 ٹن میتھ ایمفیامائن, 1.5 ٹن ہیروئن, 1 ٹن شراب, 831 کلوگرام مارفین, 402 کلوگرام کرسٹل، 17.3 ٹن چرس, 7.9 ٹن ہائیڈرو کلورک ایسڈ کیمیکل, 7.3 ٹن سلفیورک ایسڈ کیمیکل, 5.7 ٹن ایفیڈرین اور 3 کلوگرام ایکسٹیسی (گولیاں) شامل ہے.
اے این ایف کی کوششیں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنانے اور ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے اِن کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔