ایف بی آر کے مطابق اسمگلنگ میں استعمال ہونےوالی گاڑیوں کومستقل بندکیاجائےگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اسمگلنگ کیخلاف کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اسمگلنگ میں ملوث گاڑیوں کو جرمانہ ادا کر کے چھڑانے کاآ پشن ختم کر دیا گیا ہے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں مستقل ضبط کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو مستقل بند کیا جائے گا، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے ایس آر او میں ترمیم کر دی گئی ہے، وزیراعظم نے انسداد اسمگلنگ کیلئے تمام سرکاری اداروں کو سخت اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔