خیبرپختونخوا میں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا، پیشگی اقدامات کیلئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔
مراسلے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں برفباری کا بھی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 17 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔