چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سرکاری وسائل کے بے دریغ استمال پر سیکرٹری ریلیف سے تفصیلات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج میں خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سیکرٹری ریلیف سے تحریری تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی جلسے میں کتنے ریسکیو اہلکار اور گاڑیاں استعمال ہوئیں تفصیلات دی جائے، چیف سیکرٹری کی تمام تفصیلات تحریری طور پر جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد کے جلسے کے لیے خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 اور لوکل گورنمنٹ کی گاڑیاں پی ٹی آئی ریلی کے لیے استعمال کی گئیں، ریسکیو اور لوکل گورنمنٹ کی درجنوں زیادہ گاڑیاں استعمال ہوئیں۔ گاڑیوں میں ایمبولینس، فائر وھیکلز، اسنارکل شامل ہیں۔