پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرٹیکل63اےنظرثانی کیس میں عدالتی فیصلےکےبعدحکومت متحرک ہوگئی ہے، حکومت کاپارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں کااجلاس بلانےکافیصلہ کر لیا ہے۔
اسلام آباد سے پارلیمانی ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت نےپارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں کا اجلاس بلانےکافیصلہ کر لیا ہے،اجلاس بلانےکیلئےاسپیکرقومی اسمبلی اوروزیرپارلیمانی امورکی مشاورت جاری ہے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتےبلائےجانےپرمشاورت جاری ہے، حکومت نےبیرون ملک موجوداراکین پارلیمنٹ کوبھی واپس بلالیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ،طارق فضل سمیت متعدداراکین بیرون ملک دورےپرہیں،حکومت63اےنظرثانی فیصلےکےبعدپارلیمنٹ سےآئینی ترامیم منظورکرائےگی۔