اوکاڑہ میں البرق ای بزنس سنٹرز قیام کیے گئے،پاک فوج نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو قومی ترقی کے ہدف کے طور پر شناخت کیا۔
اس تناظر میں پاک فو ج نےاوکاڑہ میں نوجوانوں کو بااختیار بنانےکے لیےالبرق ای بزنس سینٹرز کا قیام کیا گیا،اوکاڑہ کینٹ میں آرمی چیف کے وژن کے مطابق قائم کئے گئے البرق ای بزنس سینٹر نےای لرننگ اور ای بزنس کی مہارتوں کو بڑھانے کے ذریعے نوجوانوں کوکمائی کی طرف راغب کیا۔
24 جنوری سے اب تک 140 طلباء کواس پراجیکٹ کے تحت رہنمائی دی گئی جنہوں نے انفرادی طور پر 3ہزارڈالر سے زائد تک کی کمائی کی
البرق ای بزنس سینٹر کے تحت طلباء کی جانب سے 15 سے زائد کمپنیاں لانچ کی گئیں جنہیں مزید ترقی کے لیےقومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کیساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
پاک فوج جہاں دیگر شعبوں کی ترقی کا باعث بن رہی ہےوہیں آئی ٹی کے شعبے میں بھی نمایاں ترقی نظر آرہی ہے،پاک فوج بالخصوص نوجوانوں اور طلبا کے بہتر مستقبل اور فلاح و بہبود کیلئے بھی ہرممکن کوششیں کررہی ہے۔
ای بزنس سینٹرز سےشروع کی گئی 140 اسٹارٹ اپ کمپنیوں کا ابتدائی منافع قابل ذکر ہے جس سے نوجوانوں کے روزگارمیں اضافہ ہوا ہے۔
ای بزنس سینٹرز سےنہ صرف معاشی خوشحالی کی راہیں کھل رہی ہیں بلکہ ڈیجیٹل دور میں جدت اور خود انحصاری کے کلچر کو فروغ بھی مل رہا ہے