محمد رضوان کی حالیہ ٹویٹ پر آئی سی سی کا کہنا ہےکہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سےمتلعق رضوان کی ٹویٹ انکے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
ترجمان آئی سی سی نے مزید کہا کہ ’فرد اور ان کے بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے انفرادی پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں‘۔
حیدر آباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل پورا کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (ایکس) میں کہنا تھا کہ یہ جیت غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہے۔
This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
محمد رضوان نے مزید لکھا کہ جیت میں حصہ ڈالنے پر خوشی ہوئی، پوری ٹیم کے ساتھ عبداللہ شفیق اور حسن علی کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے میچ آسان بنادیا۔
محمد رضوان نے حیدرآباد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں نے بھرپور سپورٹ کیا اور بہترین مہمان نوازی کی۔