حکومت کی جانب سے ملک بھر میںمعاشی استحکام کیلئے کرنسی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نےبی کیٹگری کی پانچ ایکسچینج کمپنیزکےلائسنس معطل کردیئے ، بی کیٹگری کے ان منی چینجرزکےلائسنس ضابطوں کی سنگین خلاف ورزیوں پرمعطل کئے۔
مرکزی بینک کے مطابق بی کیٹگری ایکسچینج کمپنیزکےاجازت نامےتاحکم ثانی معطل رہیں گے۔
واضح رہے کہ اپریل سے اگست 2023 کے دوران ڈالر ریٹ بڑھنے کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں 9300 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا جس میں اب بتدریج کمی کا امکان ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حوالہ اور ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کیے ہیں، اور ان افراد سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے۔
وفاقی تحقیقات ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے حوالہ ، ہنڈی اور غیرقانونی فارن ایکسچینج کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہے۔