اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کا تحریری حکم جاری کردیا۔
اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ مونس الہی سمیت نواشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے ہیں اور ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں۔
مونس الہی سمیت 9 اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کو 90 روز کے لیے قرق کیا جارہا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے امیگریشن اور نادرا کی رپورٹس عدالت پیش کی جن کے مطابق مونس الہٰی کی گرفتاری کے حوالے سے انٹرپول پولیس کے پاس ریڈ نوٹس موجود ہیں اور انٹرپول پولیس کودوبارہ ریڈ نوٹس کے حوالے سے یاد دہانی کا خط لکھ دیا گیا ہے۔
شریک ملزم محمد جبران کے برطانیہ سے گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
عدالت نے ملزم صغیم عباس کی غیر حاضری پر بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔