بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 16 ڈالر بڑھکر 1872 ڈالر ہوگئے جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 5500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس اضافے کے بعد لاہور ، کراچی،پشاور ، کوئٹہ ،حیدر آباداور اسلام آباد سمیت ملک کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا پھر 2 لاکھ سے تجاوز کرکے 205000 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ ایک ماہ کی طویل بندش کے بعدگزشتہ روز سے سونے کے ریٹ جاری ہونا شروع ہوئے ہیں،حکومتی کریک ڈائون کے بعد سونے کے سٹے باز فرار اور بلین مارکیٹ بند پڑی تھی۔