انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے کی کمی سے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت ایک روپے کمی سے 279.51 روپے پر آگئی۔ ڈیلرز کے مطابق ڈالر تین ماہ بعد 280 روپے سے نیچے آگیا۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1 روپے کمی سے 279 روپے 51 پیسے پر آگئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/bybbmTtugE#SBPExchangeRate pic.twitter.com/Exbci54vfY
— SBP (@StateBank_Pak) October 11, 2023
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آگیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 51پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے انسداد اسمگلنگ اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی بلند ترین سطح سے 50 روپے 50 پیسے سستی ہوئی ہے۔