فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سےٹریکٹرزپرسیلز ٹیکس میں اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹریکٹرزپرسیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی ہے ، سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، کسانوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
سندھ چیمبر آف ایگریکلچر نے درآمدی ٹریکٹرز پر ڈیوٹی، سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے، مقامی ٹریکٹرز پر موجودہ 10فیصد سیلز ٹیکس برقرار رکھنے یا 5 فیصد کمی کا مطالبہ کر دیا ہے، درآمد شدہ ٹریکٹرز پر کسٹمز ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنا چاہیے، درآمد شدہ ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کیا جائے۔