ایڈوانس ٹیکس پرتاجروں کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک کےبعد ایف بی آر نے چار سو آڈیٹرز کے ذریعے تاجروں کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ۔
لاہور میں چیئرمین سپریم کونسل انجمن تاجران نعیم میر کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مذاکراتی عمل میں مسلسل ناکامی کے باعث ایسا فیصلہ کیا ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے400 آڈیٹرز کے ذریعے تاجروں نے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین سپریم کونسل انجمن تاجران نعیم میرنےتاجروں کےنام پیغام میں کہا کہ مسلسل ناکام مذاکراتی عمل کےباعث ایف بی آرنےفیصلہ کیا، ہڑتالی تاجر رہنماوں نےہمیں سخت مشکل میں مبتلاکردیاہے، ایف بی آر دکانوں پر پوائنٹ آف سیل لگانےکی طرف جارہا ہے۔