ایس آئی ایف سی کے تعاون سےدیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تحت اپنے اسمبلی پلانٹ میں الیکٹرک وہیکل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے
رواں سال جون میں دیوان فاروق موٹرزلمیٹڈ نے ایکوگرین موٹرز لمیٹڈ کے ساتھ ہانری وی ای الیکٹرک وہیکل کی تیاری کے لیے ٹول مینوفیکچرنگ معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے
اس پیشرفت کے نتیجے میں دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 52.3 روپے تک پہنچ گئی ہےجو قابل ستائش ہے
دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ پاکستان میں 1998ء میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل ہوئی تھی جو گاڑیوں کی اسمبلنگ، ترقی پسند مینوفیکچرنگ اور فروخت میں مشغول ہے
2022ء میں دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں تیار کرنے اور اسمبل کرنے کے لیے کوریا کی کیا کارپوریشن کے ساتھ ٹیکنالوجی لائسنس کا معاہدہ بھی کیا
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی پاکستان کے معاشی استحکام، ماحولیاتی پائیداری، اور تکنیکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کا باعث بنے گا