پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین ذکاء اشرف کی کوششیں رنگ لے آئیں اور بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئےورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے صحافیوں اور کرکٹ شائقین کو بھارتی ویزوں اجرا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ورلڈ کپ،پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہونے پر پی سی بی مایوس
بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو بھارتی ویزے جاری کرنے کی ہامی بھر لی ہے۔ اوربھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی صحافیوں کو جلد از جلد پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے،پاسپورٹ جمع کروانے کا مقصد ویزوں کا جلد اجراء کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ورلڈ کپ میں دو روز باقی، پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف ورلڈ کپ 2023 کیلئے بھارتی ویزا جاری کر دیا گیا ہے،اورذکاء اشرف 12 اکتوبر کو بھارت روانہ ہونگے، جبکہ پاکستانی صحافیوں کو ویز ا کلیئرنس ملنے کے بعد پی سی بی چیئرمین نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا،ذکاء اشرف 14 اکتوبر کو پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پاکستانی فینز کو ویزے ملیں گے یا نہیں بھارتی حکومت فیصلہ نہ کرسکی
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے گزشتہ روز فارن سیکرٹری سے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کو ویزوں کے اجراء سے متعلق درخواست کی تھی۔