بھارتی حکومت آئی سی سی ورلڈکپ کےلیے پاکستانی فینز کی ویزوں سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کیے جائیں گے تاہم پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے ابھی اندازہ نہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر ویزوں کی تعداد پر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ کچھ پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کے لیے ویزہ جارج کر دیے جائیں گے۔
بی سی سی آئی کے مطابق پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کا ویزہ جاری کیا جائے گا، اس ورلڈکپ کےلیے بھی 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی طرز پر ویزے جاری کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ سنہ 2016 میں بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کو ایک میچ کے 250 ویزہ جاری کیے تھے۔