ورلڈکپ 2023 کیلئے بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستانی صحافیوں اور شائقین کا بھارت کے ویزے تاحال جاری نہ ہوسکے، جس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ مایوسی کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابقآئی ئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم آج اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف جیت چکی ہے ، لیکن مودی سرکارنے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاحال بھارتی ویزے جاری نہ ہو سکے،جس کے باعث صحافیوں اور فینز کے ویزے کے حصول پر تاحال غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ورلڈ کپ میں دو روز باقی، پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے
ذرائع پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان کا افتتاحی میچ کور کرنے کیلئے پاکستانی صحافیوں ویزے جاری نہ ہوئے اور اب میگا ایونٹ شروع ہونے کے بعد بھی ویزے جاری نہ ہونے پر پاکستانی شائقین اور صحافی نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پاکستانی فینز کو ویزے ملیں گے یا نہیں بھارتی حکومت فیصلہ نہ کرسکی
ذرائع کے مطابق صحافی اور شائقین کھیلوں کی تقریبات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان کی موجودگی نہ صرف اسٹیڈیم میں رونق بڑھاتی ہے بلکہ عالمی سطح پر کھیل کی کوریج میں بھی حصہ ڈالتی ہے، دنیا بھر کے شائقین تک کھیلوں کا جوش و خروش پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔ورلڈ کپ میں شرکت: پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری
ذرائع پی سی بی کے مطابق ہم گزشتہ تین سالوں سے شائقین اعر صحافیوں کیلئے ویزا جاری کرنے سے متعلق آئی سی سی کو ان کی ذمہ داریوں اور اراکین کے معاہدے سے متعلق یاد دلاتے رہے، جس پرتمام متعلقہ حکام کے ساتھ تشویش کا اظہار کرتے ہیں،
پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ امید ہے جلد شائقین اور صحافی آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود ہوں گے۔