پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کیلئے بھارتی ویزا لینا معمہ بن گیا، آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا میگا ایونٹ شروع ہونے میں دو روز باقی ہیں تاہم مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )سے بھارتی ہٹ دھرمی پر دوبارہ رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پاکستانی فینز کو ویزے ملیں گے یا نہیں بھارتی حکومت فیصلہ نہ کرسکی
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے متعدد مرتبہ بی سی سی آئی کو پاکستانی صحافیوں کے ویزوں سے متعلق ای میل کررکھی ہے جبکہ بھارتی حکومت اور بورڈ نے تاحال ویزہ پالیسی نجی کورئیر کمپنی کو نہیں دی۔
خیال رہے پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ 6 اکتوبر کو شیڈول ہےاورپاکستانی صحافیوں نے پہلے میچ کی خاطر حیدرآباد کے ہوٹلز میں بکنگ کروارکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ورلڈ کپ میں شرکت: پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری
یاد رہے کہ مودی سرکار نے پاکستانی ٹیم کو بھی ویزوں کے اجرا میں ہٹ دھرمی دکھائی تھی اور بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو25 ستمبر کو ویزے جاری کیے تھے، اور قومی ٹیم بدھ 27 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے بروقت ویزوں کا اجراء نہ کرنے پر آئی سی سی کو احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔