کاروباری ہفتے کےچوتھےروز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس کی مثبت اور منفی دونوں زونز میں ٹریڈ کررہی ہے۔
کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ 193 پوائنٹس پلس ہوکر 74 پوائنٹس مائنس بھی ہوئی،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس کی 66 پوائنٹس کے اضافے سے 78718 پوائنٹس پر ٹریڈ کیا۔سرمایہ کاروں کی آج شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف پیکج پر نظریں ہیں۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 78 ہزار 651 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔