ملک میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ برائے مہاجرین کے نوشہرہ اضاخیل سنٹرپر افٖغانستان واپس جانے والے افغانوں کا رش لگ گیا ۔
رپورٹس کے مطابق نوشہرہ اضاخیل میں قائم اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ براے مہاجرین سنٹر میں سامان سے لدے ٹرک ان افغان باشندوں کے ہیں جواپنے خاندان سمیت وطن واپس جا رہے ہیں۔ رواں سال اب تک رضاکارانہ طورپر1362 جبکہ گزشتہ ماہ 204 خاندان افغانستان واپس لوٹ چکے ہیں۔
ایک افغانی نے سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہےاور کہا ہے کہ پاکستان میں زندگی گزاری ہے پاکستان میں بہت کچھ سیکھا اب پاکستان سے واپسی ہےپچھلے چالیس سال سے پاکستان میں تھا مجھے بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں اچھا وقت گزار ہے۔
اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ براے افغان مہاجرین افغانی خاندان کے ہر فرد کو وطن واپسی پر 357 ڈالر بھی ادا کرتا ہے ۔ افغانستان پہنچے پر پورے خاندان کو سات سو ڈالر الگ سے دئیے جاتے ہیں جس افغانی خاندان نے واپس جانا ہوتا ہے وہ پہلے سینٹر میں رجسٹریشن کرتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال اضاخیل سینٹر سے رضاکارانہ 1362 افغانی خاندان واپس جا چکے ہیں گزشتہ ماہ افغانستان واپس جانے والے خاندانوں کی تعداد 204 ہے روزانہ اضاخیل سنٹر سے 20 کے قریب افغانی خاندانوں کی واپسی ہوتی ہے ۔