سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی بیرون ملک بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروانے سے انکار کردیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک بات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے درخواست سے متعلق جواب جمع کروایا۔
جواب کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات نہیں کروائی جا سکتی کیونکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرون ملک ٹیلیفونک گفتگو کروانے کی اجازت نہیں ہے۔
عدالت نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز 18اکتوبر کر طلب کرلیے۔
بعدازاں، کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔