نیب ترامیم کی بحالی کے بعد قومی احتساب بیورو نے اپنے دائرہ اختیار سے خارج ہونے والے مقدمات مختلف اداروں کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق بیشترمقدمات ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو منتقل ہوں گے۔ وفاقی اداروں سے متعلق مقدمات ایف آئی اے کے حوالے کیے جائیں گے۔ پچاس کروڑ روپے سے کم مالیت والے مقدمات ایف آئی اے کو بھیجے جائیں گے۔ مقدمات میں الزامات کی نوعیت دیکھ کر ہر کیس کے حوالے سے الگ الگ فیصلہ کیا جائےگا۔