پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران حسن مرتضی، ندیم افضل چن،حیدرگیلانی نےپیپلزپارٹی،سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلی پنجاب کی نمائندگی کی ، اس موقع پر دونوں جماعتوں نے پنجاب کی ترقی اورعوامی ریلیف کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کےرہنماؤں نےباہمی تعاون کوبہتربنانےکی تجاویزپرتبادلہ خیال کیا جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لئے اقدامات کو سراہا ، پیپلزپارٹی رہنماؤں نے وزیراعلی پنجاب کے صوبے کی ترقی کےلئےجاری پروگراموں کی حمایت بھی کی ۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کور آرڈینیشن کمیٹی نے کسانوں،زراعت،نوجوانوں سمیت بہتری کی دیگراسکیموں ، ترقیاتی کاموں،نوجوانوں کوہنرمندبنانے،سولرسسٹمزکی فراہمی میں ملکر آگے بڑھنے پر اتفاق کر لیا ۔ دونوں جماعتوں میں موسمیاتی چیلنجز سےنمٹنے،امن وامان یقینی بنانے کیلئے ، جدید آئی ٹی نظام کےفروغ پرموثرعمل درآمد کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔
مریم اورنگزیب وزیراعلی کی جانب سےوفدکی آمد اور تعاون پر پیپلزپارٹی کی قیادت اور راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کوساتھ لےکرچلنےکی پالیسی پر کاربند ہیں،پاکستان اورعوام کے مفاد کے لئے اتحاد اور تعاون کے جذبے کو سراہتے ہیں،۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اختلاف رائےہمارا بنیادی حق ہے،ملکرعوامی ایشوز کوحل کریں گے۔ علی حیدرگیلانی کا کہناتھا کہ عوامی ریلیف کےفارمولےپراتفاق کرنےپرہم وزیراعلی مریم نوازاورن لیگ کےمشکورہیں،تمام رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے میں ہی اتحادی حکومت کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔