وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی مدت میں توسیع بلکل نہیں چاہتے۔
پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے واضح کہا ہے کہ وہ توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے اور اس حوالے سے بار بار بات کرنا غیر مناسب ہے ۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے ایک اجلاس کے بعد چیف جسٹس سے ہماری بات ہوئی، قاضی فائز عیسیٰ ایک باعزت شخص اور آئینی عہدے پر براجمان ہیں، جو چیز واضح ہو چکی اس پر بار بار بات کرنا غیر مناسب ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت کی باتیں تو تب ہوں گی جب نمبرز پورے ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے دو تہائی اکثریت کی بات تو تب کی جائے جب کسی جماعت کے پاس دو تہائی اکثریت ہو، ہمیں ان سب باتوں کے بارے اکٹھے سوچنا چاہیے۔