انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028کے منتظمین کی جانب سے کرکٹ کو اپنی گیمز میں شامل کرنے کی سفارش کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ دو سال آئی سی سی نے ایل اے 28 کے ساتھ مل کر کام کیا، ایل اے میں شامل کیے جانے والی کھیلوں کی فہرست میں کرکٹ بھی شامل ہے جسے اب آئی او سی کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :۔کرکٹ کولاس اینجلس اولمپک گیمزمیں شامل کر لیا گیا
انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ایل اے 28 نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ایک صدی سے زائد عرصے میں پہلی بار اولمپکس میں کرکٹ دیکھنے کے لیے ایک بہت اہم سنگ میل ہے۔
ان کا کہنا تھا میں گزشتہ دو سالوں کے دوران کھیلوں کی جانچ کے نئے عمل کے دوران ایل اے 28 کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔
گریگ بارکلے نے کہا کہ اگلے ہفتے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھارت میں ہونے والے آئی او سی سیشن میں جانے والے حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔