ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکواگست میں ٹیکس وصولی میں 113 ارب روپےکمی کا سامنا ہے۔
ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے جاری کر دہ معلومات کے مطابق اگست کا ماہانہ ہدف 898 ارب روپے مقرر ہے،مقررہ ہدف کےمقابلے اب تک 113 ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا ہے،محصولات کی وصولی میں اضافہ اگست 2024 کےآخری دن ہوگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں ٹیکس وصولی میں مجموعی شارٹ فال کم ہو جائے گا، محصولات کی وصولی کے حتمی اعداد و شمار پیرکو دستیاب ہوں گے،رواں مالی سال کےپہلے ماہ کےدوران ہدف سے زائد محصولات جمع ہوئےتھے۔
ایف بی آر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جولائی میں 656 ارب روپےہدف کےمقابلےمیں 659.2 روپے جمع کئےگئے،جولائی اور اگست میں اب تک مجموعی وصولی 1445 ارب روپے رہی ہے،رواں مالی سال ٹیکس وصولی کامجموعی ہدف ریکارڈ 12 ہزار 970 ارب روپےمقررہے۔
ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے جاری کر دہ معلومات کے مطابق حکومت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) کوپہلی سہ ماہی میں ممکنہ کمی کی صورت میں منی بجٹ کی یقین دہانی کراچکی ہے۔