آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پرآپریشن کےدوران شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،12خوارج ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروس پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکاا ٓپریشن خفیہ اطلاعات پر ہوا ہے، آپریشن کےدوران شدیدفائرنگ کا تبادلہ کیا گیاہے، فتنہ الخوارج کے 12 لوگ مارے گئےہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق 28اور29اگست کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسزنےخوارج کا گھیراؤ کیا،20اگست سےاب تک فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشنزمیں 37خوارج مارےگئے ہیں،اس دوران آپریشنزمیں 14دہشتگرد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری کردہ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ مختلف آپریشنزکےدوران فتنہ الخوارج اوران کےحامیوں کوبڑادھچکاپہنچا ہے،علاقےمیں قیام امن اورفتنہ الخوارج کےخاتمےتک آپریشنزجاری رہیں گے،سیکیورٹی فورسزملک میں دہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔