پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی اور ٹیلی کام 29 اگست تک ایکسپو سنٹر کراچی میں جاری رہے گا
شرکاء کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کی وجہ سےعالمی کمپنیاں پاکستان انویسٹمنٹ کیلئے پر اعتماد نظر آ رہی ہیں،اس ایونٹ سے 500 ملین ڈالر سےزیادہ کی سرمایہ کاری اورکاروبار کی توقع ہے،جو کہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آئی ٹی سی این ایشیا 2024 ورلڈسی آئی او 200 سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کی بھی میزبانی کرے گا، جو کہ 55 ممالک میں منعقد ہونے والا ایک عالمی ایونٹ ہے
تین روزہ ایونٹ میں معروف عالمی اورمقامی برانڈزشرکت کر رہےہیں جن میں گوگل،ٹک ٹاک، مائیکرو سافٹ، اوڈو، ہواوے، پی ٹی سی ایل، ایزی پیسہ سمیت 750 کمپنیاں شامل ہیں
اس تقریب میں 300 سے زائد مقررین اور مختلف ممالک سے 70,000 سے زائد افراد شرکت کریں گے، جن میں سعودی عرب، چین، سنگاپور، آذربائیجان، بحرین، ایران، مصر، متحدہ عرب امارات وغیرہ سمیت 17 ممالک کے 350 غیر ملکی مندوبین شامل ہیں