ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رونما ہونےوالےواقعات دردناک ہیں ،ایسےحالات میں بوجھ حکومت وقت پرڈال دینا آسان ہے۔
چیئرمین یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کےسربراہ ایمل ولی خان نےسینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس معاملہ پرسنجیدگی سے بات کرنےکی ضرورت ہے،طاقتور لوگ بحث مباحثہ سننا نہیں چاہتے،طاقت کی کرسی ہمیشہ نہیں رہتی،کل کاکسی کومعلوم نہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کےسربراہ ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ جس کو آج فساد کہا جارہا ہےاسےجہادکےنام پرپروموٹ کیاگیا،ہم نے امریکا کے جہاد میں اپنے بچوں کو استعمال کیا گیا ، نیشنل ایکشن پلان پربھی آئین کی طرح آج تک عمل نہیں کیا گیا،102 دہشتگرد قیدیوں کو رہا کرنے والے سہولت کار ہیں ۔
ایمل ولی خان نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی کے دستخط سے یہ قیدی رہا ہوئے،باجوہ فیض عمران گٹھ جوڑکیخلاف عدالت گیا ،40ہزار دہشتگردوں کو پاکستان لاکر آباد کیا گیا ،ان دہشتگردوں کوکس معاہدہ پر لاکر آباد کیا گیا ،عارف علوی،بانی پی ٹی آئی ،باجوہ،فیض اورمحمودخان کیخلاف انکوائری کی جائے۔