محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھرمیں تین روز کےلیےدفعہ144 نافذ کر دی جس کے تحٹ جلسہ، جلوس، ریلیوں اوردھرنوں پرپابندی عائد رہے گی۔
حکومت پنجاب نے صوبہ بھرمیں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پرپابندی لگا دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھرمیں تین روزکیلئے دفعہ ایک سوچوالیس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق جمعرات بائیس اگست سے ہفتہ چوبیس اگست تک ہوگا۔ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ کیلئے دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےپابندی کا اطلاق دہشت گردی کےخطرات کے پیشِ نظرکیا گیا،سکیورٹی خطرات کے پیش نظرکوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔پنجاب بھرمیں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔