وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی افراد کی مالی امداد کی رقم ساڑھے 7 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 10 ہزار کر دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد کی رقم بڑھا کر 10 ہزار 500 کر دی ہے جبکہ ہمت کارڈ سے مرحلہ وار 65 ہزار خصوصی افراد مستفید ہوں گے۔
سرکاری دستاویزات کےمطابق ضلع یا تحصیل سے سرٹیفکیٹ کے حامل پنجاب کےخصوصی افراد سکیم کےاہل ہوں گے ، زکوۃ ، بے نظیر انکم سپورٹ سمیت حکومتی ادارے سے مالی امداد لینے والے اہل نہیں ہوں گے، بچہ اپنے والد کے شناختی کارڈ پر بھی اہل ہوگا۔
وزیراعلیٰ ہمت کارڈ پنجاب بنک سے بنے گا اور بذریعہ اے ٹی ایم رقم نکلوائی جا سکے گی۔
سوشل ویلفیئر بنک آف پنجاب کو خصوصی افراد کا ڈیٹا فراہم کرے گا۔
محکمہ پی اینڈ ڈی نے منصوبے پر ملدرآمد کے لئے دو ارب 65 کروڑ 81 لاکھ منظور کئے ہیں۔