ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم دہشتگردوں کی ماسٹرپراکسی ہے، یواین رپورٹ کہتی ہے21 کے قریب دہشتگرد تنظیمیں آپریٹ ہورہی ہیں۔ گزشتہ روز کے کارروائیوں کے دوران پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک کیے، پاک فوج کے 12 سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔
راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 21 اور22فروری کی رات کو انٹیلی جنس اطلاعات پر فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، پاکستان نےدہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیا تھا، طالبان رجیم نے اس کو بنیاد بناکرنام نہاد ایکشن کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ماسٹر پر اکسی رات کو آئی،15سیکٹرز میں53مقامات پر فائرنگ کی گئی۔ ہم تیارتھے،ہم نے موثر اور جلدی جواب دیا، تمام 15مکامات پر حملہ ناکام بنایا، آپریشن میں 274 خوارج ہلاک ہوچکے ہیں، 400 سے زائد زخمی ہیں۔ 73پوسٹیں مکمل تباہ،10پوسٹوں کو قبضہ میں کیاہے،115 ٹینک اور بکتربندگاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 115 ٹینک اور بکتربندگاڑیاں بھی تباہ کی گئیں، دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایاگیا، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ کر فرار ہوئے۔ افغان طالبان اور دہشتگردوں نے مل کر پاکستان پر حملہ کیا، کلمہ طیبہ کی وجہ سے افغان پرچم احترام سے اتارا گیا، آپریشن میں پاک فوج کے 12 سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ہمارے27جوان زخمی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فضائی کارروائیوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں کوٹارگٹ کیاگیا، اہداف میں کسی بھی سویلین کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ کہا جارہا ہے افغانستان میں سویلین انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایاگیا، افغان میڈیا اور سوشل میڈیا کا جھوٹ کل سے سن رہے ہیں، دہشتگردوں کی پوسٹوں اور گن پوزیشنز کو نشانہ بنایاگیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 22 مقامات پر کابل، قندھار، پکتیا میں ٹارگٹس کیے گئے، اہداف میں کسی بھی سویلین کونشانہ نہیں بنایاگیا، فضائی کارروائیاں،افغانستان کے مختلف علاقوں کو ٹارگٹ کیا گیا، کابل میں انفنٹری بریگیڈہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا، قندھارمیں لاجسٹکس بریگیڈہیڈکوارٹرز کو تباہ کیاگیا، پکتیکا میں کو رہیڈکوارٹرز کو تباہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کرنے اور کروانے والے محفوظ نہیں ہوں گے، بنیان مرصوص میں بھارت کا اب افغانستان کا شوق پورا کیا ہے، سیکیورٹی فورسزنےموثر،جلد اور بھرپور جواب دیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کل رات کواڈ کاپٹر اور آج ڈرونز سے حملے کی کوشش کی گئی ، سبی ،ابیٹ آباد،نوشہرہ میں ڈرونز سے حملے کی کوشش کی گئی، ہمارے اینٹی ڈرونز سسٹم نے ان کو گرایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان کے پاس کلیئرچوائس ہے دہشتگرد تنظیموں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کریں، ہماری چوائس کلیئرہے کہ ہر چیز پر پاکستان مقدم ہے، ہم کسی بھی قربانی سے نہیں جھجکے نہ آئندہ ہوں گے، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی اسپانسرشپ ہے۔ کسی نے اگر شوق پورا کرناہے تو ہم تیار ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ طالبان رجیم نے ہی دوحہ معاہدہ کیا تھا، کچھ وعدے کئے تھے، کہا گیا تھا خواتین کے حقوق کا احترام کیا جائے گا،کیا ایساہوا؟، کہا گیا تھا اپنی سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اکتوبرمیں وارننگ دی تھی،دوست ممالک سمجھ گئے تھے پاکستان ٹھیک کہہ رہاہے، پاکستان نے کل رات جو آپریشن کیا وہ حق پرتھا،دفاع کےلیے تھا۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم، سیاسی جماعتیں متحد ہیں، نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں نے مل کربنایا تھا، خیبرپختونخو اپولیس دہشتگردی میں فرنٹ لائن پرکھڑی ہے۔ سیاسی جماعتیں اورقیادت کلیئرہےدہشتگردی اورسہولت کاری کوجگہ نہیں دی جاسکتی۔






















